18 اکتوبر 2010 - 20:30

لبنان کے صدر نے کہا ہے کہ لبنان کی فوج کو اسرائیل کے ممکنہ حملوں کو روکنے کے لئے تمام ضروری ہتھیاروں سے لیس کیا جائے گا۔

لبنان کے صدر مائیکل سلیمان نے لبنانی فوج کی ایک سرحدی یونٹ سے خطاب میں کہا ہے کہ لبنان کی فوج کو اسرائیل کے ممکنہ حملوں کو روکنے کے لئے تمام ضروری ہتھیاروں سے لیس کیا جائے گا۔

لبنانی صدر نےکہا کہ اگر چہ بعض طاقتیں لبنانی فوج کی طاقت کو دیکھنا پسند نہیں کرتیں لیکن اس کے باوجود لبنانی فوج کو جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کیا جائے گا.

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے چند روز قبل لبنان کے ایک گاؤں العدیسہ پر حملہ کیا تھا جسے لبنانی فوج نے بر وقت کارروائی کرکے  ناکام بنادیا.

اس کارروائی میں ایک خبرنگار سمیت 5 لبنانی جاں بحق جبکہ ایک اسرائیل افسر بھی ہلاک ہوگیا۔

........

/110